وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پرفوری کام شروع کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔وزیراعظم سے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ، انتخابات میں بدعنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔