جی 20 ممالک کو قرضوں کی ادائیگی پاکستان کومزید ریلیف کا امکان
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتے جی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کیالتواء کی اپیل کریں گے اور اسی تناظر میں وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کاقرضہ مؤخرکرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لییکم ا?مدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جی20 ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلے بھی قرض وصولی مؤخرکرچکے ہیں۔