فلسطینی مفادات نظر انداز ہوئے تو بورڈ آف پیس سے الگ ہو جائیں گے، انڈونیشیا
شیئر کریں
فلسطین یا انڈونیشیا کے قومی مفادات کو فائدہ نہ پہنچا توحکومت دستبردار ہو جائے گی، صدر پرابووو
دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ پلیٹ فارم بورڈ آف پیش سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ پہنچا تو اس سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ حکومتی بیان کے مطابق صدر پرابووو نے مقامی اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی وضاحت کی۔ صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اس پلیٹ فارم سے فلسطین یا انڈونیشیا کے قومی مفادات کو فائدہ نہ پہنچا تو حکومت غزہ بورڈ آف پیس سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے گی۔ انڈونیشیا کے صدر نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ یہ اقدام فلسطینی مفاد میں نہیں یا انڈونیشیا کے قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا تو وہ فورا بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔


