غیر مشروط ایرانی سرنڈر کے بغیر ایران کی طرف سے کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، ٹرمپ
جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
ہمارے بہت سے اتحادی و شراکت دار مل کر اور انتھک انداز سے کام کر رہے ہیں،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے اس وقت تک کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، جب تک ایران امریکہ کے سامنے مکمل اور غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا قبول نہیں کرتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے لیے ایک عظیم اور قابل قبول لیڈر کے لیے ہم اور ہمارے بہت سے اتحادی و شراکت دار مل کر اور انتھک انداز سے کام کر رہے ہیں تاکہ ایران کو تباہی کے کنارے سے واپس لا سکیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہم ایرانی معیشت کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے۔


