میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پورٹ قاسم، پلاٹوں کی درجہ تبدیلی سے 13ارب کا نقصان

پورٹ قاسم، پلاٹوں کی درجہ تبدیلی سے 13ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر پلاٹس کی کیٹگری تبدیل کردی، ادارے کو 13 ارب روپے کا نقصان ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نے 208 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں یکم مارچ 2021 کو پلاٹس کی کیٹگری ویر ہاؤس سے انڈسٹری میں تبدیل کر دی تھی ، ایسٹ انڈسٹریل زون میں 571 ایکڑ پر مشتمل 379 بڑے پلاٹس کی کیٹیگری تبدیل کی گئی جس کے باعث 5 ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ نارتھ انڈسٹریل زون میں 364 ایکڑ رقبے پر پھیلے 189 پلاٹس کی کیٹگری ویر ہاوس سے انڈسٹری میں تبدیل کی گئی جس کے باعث پورٹ قاسم اتھارٹی کو 7 ارب 28 کروڑ روپے کا نقصان ہو ا جبکہ پورٹ قاسم انتظامیہ نے پلاٹ نمبر 22/W2 کی بھی کیٹیگری تبدیل کی جس کے باعث 4 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کو 12 ارب روپے کے نقصان کے حوالے سے مئی 2022 میں آگاہ کیا گیا ، جس کے بعد انتظامیہ نے ڈی اے سی کا اجلاس منعقد کیا اور موقف اختیار کیا کہ پلاٹس کی کیٹیگری لینڈ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت وزارت میری ٹائم افیرز اور وزارت قانون کی اجازت کے بعد کی گئی ہے ، ڈی اے سی نے پورٹ قاسم انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پلاٹس کی کیٹگری تبدیل کرنے کے حوالے سے پوزیشن کی تصدیق آڈٹ حکام سے کروائی جائے لیکن انتظامیہ نے آڈٹ حکام کو ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں