ایف بی آر، ٹیکس چورمیکس بچت سپرمارکیٹ کے اسٹور سربمہر
شیئر کریں
جعلی انوائس کا اجراء ایف بی آر کی حیدرآباد میں بڑی کارروائی، میکس بچت سپر مارکیٹ کے دو اسٹور سیل کردیئے، ایف بی آر نے قاسم آباد اور ٹھنڈی سڑک پر واقع برانچیں سیل کر کے پانچ لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی آر نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے مکس بچت بازار کے دو بڑی برانچ سیل کردی ہیں ، ایف بی آر ٹیم نے آمنہ شاہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے قاسم آباد کے لندن ٹاؤن اور ٹھنڈی سڑک پر واقع مکس بچت بازار کی دو برانچ سیل کی ہیں ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق دونوں برانچوں سے جعلی انوائس جاری کرکے ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا جبکہ جاری کردہ انوائس میں پیک کیو آر کوڈ بھی شامل نہیں تھا ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق چوری شدہ ٹیکس کا تخمینہ لگانے میں ہفتے تک وقت لگ سکتا ہے اور آڈٹ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ، ایف بی آر نے دونوں برانچ سیل کرنے کے ساتھ پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا، واضع رہے کہ حیدرآباد میں مختلف ریسٹورنٹ اور سپر اسٹور جعل انوائس کے ذریعے کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے