میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات، ملزمان غیر ملکی کرنسی لیکر فرار

محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات، ملزمان غیر ملکی کرنسی لیکر فرار

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رکن محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوگئی۔کرکٹر کے رشتہ دار اور اہلیہ کی مدعیت میں پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چور گھر میں کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر کمرے سے 5000 درہم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈز اور 3ہزار یورو چوری کیے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افراد رات 3 سے 4 بجے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں