میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے عوام عمران خان سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ

پاکستان کے عوام عمران خان سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کہتے ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جہاں جاتے ہیں وہاں ہزاروں لوگ چلے آتے ہیں،پاکستان کی عوام عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے ،عوامی مینڈیٹ رکھنے والے نمائندے عدم اعتماد پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی و دیگر کے ہمراہ مچھلی چوک کا دورہ کیا اور نئے تعمیر کیے گئے روڈ پر بریکر بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا، مرادعلی شاہ نے مرتضی ٰ وہاب کو گریکس سے ہاکس بے موڑ تک سڑک کو جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلی ٰ سندھ نے زیر تعمیر ککڑی سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی سے شروع ہونا والا پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کامیابی سے جاری ہے،سندھ کی طرح پنجاب کی عوام بھی پیپلزپارٹی کے مارچ میں جڑتی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جہاں جاتے ہیں وہاں ہزاروں لوگ چلے آتے ہیں، پاکستان کی عوام عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے ،عوامی مینڈیٹ رکھنے والے نمائندے عدم اعتماد پر یقین رکھتے ہیں جو کسی اور طریقے سے الیکشن میں کامیاب میں ہوتے ہیں وہ عدم اعتماد پر اعتراز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں