میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمران تنہا ہو چکے ،ملک سے بھاگنے کی تیاری ہورہی ہے ،مولانا فضل الرحمن

حکمران تنہا ہو چکے ،ملک سے بھاگنے کی تیاری ہورہی ہے ،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، ہم ناکام نہیں لوٹیں گے نمبر گیم برابر ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران تنہا ہو چکے ہیں اور ملک سے بھاگنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، ہماری تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، ہم ناکام نہیں لوٹیں گے نمبر گیم برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں دھماکے کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے، ریاست اور ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، بہت آپریشنز ہوئے، لوگوں نے بڑی تعداد میں ہجرت کی لیکن آپریشنز کے باوجود دہشت گردی شروع ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں