میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین

ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے عبدالسمیع کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ہواجہاں بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر بچے کو برآمد کرلیا۔پولیس نے کہا ہے کہ بچے کے والد جاوید نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا کیونکہ ملزم بیوی کے گھر والوں سے کچھ رقم وصول کرنا چاہتا تھا ۔ بچے کے باپ کو حراست میں لے لیا گیا اوراس کے دوست ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں