میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سات ماہ کے دوران، سندھ میں صرف 28 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ

سات ماہ کے دوران، سندھ میں صرف 28 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭7ماہ میں 218 ارب روپے جاری کیے گئے ، اب تک 139 ارب روپے خرچ کیے گئے
٭غیر ترقیاتی بجٹ پر 19کھرب 12ارب روپے مختص، 87ارب 41کروڑ خرچ کیے گئے

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترقیاتی بجٹ 28 فیصد اور غیر ترقیاتی بجٹ 45فیصد خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے رواں مالی سال میں 4644 ترقیاتی منصوبوں پر 493 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں کیپیٹل کی مد میں 445 ارب اور ریونیو کی مد میں 47 ارب روپے رکھے گئے سات ماہ میں 218 ارب روپے جاری کئے گئے جس میں کیپیٹل 203ارب روپے اور ریونیو پر 14 ارب روپے شامل ہیں اب تک 139 ارب روپے خرچ کئے گئے ،باقی پانچ ماہ میں 274 ارب روپے خرچ کرنے ہیں۔ غیر ترقیاتی بجٹ پر 19کھرب بارہ ارب روپے مختص کئے گئے سات ماہ میں 87ارب اکتالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے نان سیلری بجٹ 9 کھرب 23ارب روپے مختص تھے اب تک 36ارب 79کروڑ خرچ کئے گئے غیر ترقیاتی بجٹ میں تنخواہیں ، پنشن ، قرضوں پر سود ، مشینری ، ادویات کی خریداری ، سبسڈی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں