میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات سے قبل دھاندلی ، پھٹے تھیلے سے ایک ہزاربیلٹ پیپرز غائب

انتخابات سے قبل دھاندلی ، پھٹے تھیلے سے ایک ہزاربیلٹ پیپرز غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انتخابات سے قبل دھاندلی اور بے ضابطگیوں کا آغاز ہو گیا ہے ، انتخابی سامان میں شامل ایک پھٹے ہوئے تھیلے سے 1000 بیلٹ پیپرز غائب ، متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر نے ریٹرننگ آفیسر کو بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کی تحریری اطلاع دے دی ،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بتائے یہ کیا تماشہ ہے ،30میں سے 10بکس غائب ،ایسی کسی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کارکنان نظر رکھیں اور ایسے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں ۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے الیکشن سیل کے نگراں راجہ عارف سلطان نے الیکشن کمیشن سندھ کو مذکورہ پریذائیڈنگ آفیسر کی تحریری شکایت کے ساتھ خط ارسال کر دیا اور الیکشن کمیشن سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پی ایس 102، این اے 238 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 269غوثیہ ڈسپینسری پر انتخابی سامان کے آنے کے بعد ایک تھیلا پھٹا ہوا تھا اور اس کے اندر بیلٹ پیپرز 20بکس موجود تھیں جبکہ لسٹ کے مطابق تھیلے میں 30بکس ہونی چاہیئے تھیں ۔ پریزائیڈنگ آفیسر محمد شکور نے متعلقہ آر او کو تحریری طور پر اس سے آگاہ کیا ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے ترجمان نے بیلٹ پیپرز کی 10بکس کے غائب ہونے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتخابات سے قبل دھاندلی کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ یہ صورتحال الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ۔ اس سے واضح ہو تا ہے کہ پری پول رگنگ کے ذریعے من پسند پارٹیوں اور ان کے امیدواروںکو جتوانے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جنہیں کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں