موبائل فون سروس ضرورت پڑنے پر معطل کی جاسکتی ہے، نگراں وزیر داخلہ سندھ
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر موبائل فون سروس معطل کی جاسکتی ہے، کوشش کی ہے سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔ماڑی پور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں، تھریٹس تھیں جن پر قابو پایا گیا ہے۔حارث نواز نے کہا کہ جن علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے وہاں سیکیورٹی زیادہ رکھی ہے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔