میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات کی تیاریاں مکمل،فوج کا فلیگ مارچ ،ساڑھے بارہ کروڑ ووٹر کل اپنے نمائندے چنیں گے

انتخابات کی تیاریاں مکمل،فوج کا فلیگ مارچ ،ساڑھے بارہ کروڑ ووٹر کل اپنے نمائندے چنیں گے

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی ۔ ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ برس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندے چنیں گے۔ آٹھ سو انسٹھ جنرل نشستوں کے لیے اٹھارہ ہزار کے لگ بھگ امیدوار میدان میں ہیں۔ ملک بھر میں نوے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم۔ چھبیس کروڑ بیلٹ پیپر پہنچا دیے گئے۔ فوج۔ رینجرز۔ پولیس سیکیورٹی فراہم کریں گے۔عام الیکشن دو ہزار چوبیس کے لیے ملک بھر سے ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔جن میں چھ کروڑ بانوے لاکھ مرد اور پانچ کروڑ ترانوے لاکھ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔جو قومی اسمبلی کی دو سو چھیاسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو ترانوے جنرل نشستوں پر امیدوار منتخب کریں گے۔کل سترہ ہزار آٹھ سو سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔جن میں سیاسی جماعتوں کے چھ ہزار اکتیس جبکہ گیارہ ہزار سات سو پچاسی آزاد امیدوار شامل ہیں۔جنرل نشستوں پر آٹھ سو بیاسی خواتین اور چار خواجہ سرا امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔ووٹرز بلوچستان اسمبلی کی اکاون۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ایک سو پندرہ۔ پنجاب کی دو سو ستانوے اور سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ایک سو تیس جنرل نشستوں پر نمائندے چنیں گے۔الیکشن کے لیے ملک بھر میں نوے ہزار چھ سو پچہتر پولنگ اسٹیشنز اور دو لاکھ چھہتر ہزار چار سو دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔بارہ کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مجموعی طور پر چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں