میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ، نیب  نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو کلین چٹ دے دی

منی لانڈرنگ، نیب نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو کلین چٹ دے دی

جرات ڈیسک
منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو کلین چٹ دے دی، نیب نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نیب کے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ واضح بات بتائیں جس پر تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں کیس کو بحث کے لیے رکھ لیں جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیے کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔ نیب کے تفتیشی نے کہا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کرداربے نامی دار لکھا تھا، ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17 فروری تک دینی ہے۔فاضل جج احتساب عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں