میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی میں اہم سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔ سال 2011میں ایف سی اور فوج پر حملہ کیا تھا، جس کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔دہشت گرد نے 2011میں 60راکٹ لانچرز ساتھیوں کے ہمراہ مہمند سے افغانستان منتقل کئے۔ ملزم کمانڈر سید محمود عرف ابوبکر اور کمانڈر عبید اللہ عرف قاری ثاقب کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ملزم حال ہی میں افغانستان سے کراچی واپس آیا تھا۔ بھتہ خوری اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی تیاری کررہا تھا، 2014میں گرفتار دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باجوڑ ایجنسی میں آئی ڈی بم حملہ کیا تھا، جس کے بعد افغانستان فرار ہوگیا۔گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں