حکومت پی ڈی ایم فیصلوں سے گھبراہٹ کا شکارہے،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
اتوار, ۷ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں سے گھبراہٹ کا شکار ہے،آرڈیننس جاری کر کے اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کیلئے اسے ریفرنس بھیجاگیا، تحریک انصاف کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام ہوگی، عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں کوئی نہ کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں گزشتہ روز جو بات انہوں نے کی اگر ہم کرتے تو سیکیورٹی رسک بن جاتے، حکومت ٹافیوں کی طرح این آر او بانٹ رہی ہے ،عمران خان پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے ،ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آرڈیننس جاری کرکے سینیٹ انتخابات کو اوپن بیلٹ کروانا چاہتی ہے اور خفیہ بیلٹنگ کے حق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔