میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی کی 362 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا بیٹھ گئی، مقدمہ درج

کے ایم سی کی 362 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا بیٹھ گئی، مقدمہ درج

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے ایم سی کی 362 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا کے شکنجے میں آ گئی، گٹر باغیچہ کے قریب 162 ایکڑ پارک کی اراضی پر بھی قبضہ جما لیا گیا۔ کمشنر کراچی کے حکم پر پاک کالونی تھانے میں قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی حکام نے کہا ہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں لیاری ٹرانس پارک گٹر باغیچہ کے قریب 162 ایکڑ پارک کی اراضی پر مافیا نے قبضہ کر لیا ہے اورراتوں رات تعمیرات بھی شروع کردی ہیں۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ کے ایم سی آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی کی 200 ایکڑ زمین پر بھی قبضہ کیا جا چکا ہے ۔ دوسری طرف کمشنر کراچی کے حکم پر پاک کالونی تھانے میں قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کے ایم سی نے کمشنر کراچی سے قبضہ نہ چھڑانے کی شکایت کی تھی۔ خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد نے قبضہ مافیا اور تجاوزات سے متعلق اہم کیسز کی سماعت کی، ان میں دہلی کالونی اور پنجاب کالونی میں تجاوزات کا کیس، اور پی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے سے متعلق کیس شامل تھے ۔ عدالتی بینچز نے یونی ورسٹی روڈ پر پی آئی اے کی زمین پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دیا، اور دوسرے کیس میں کراچی شہر کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں، سب گرائی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں