میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ، اشتہاراتی ایجنسیوں کو ادائیگیوں کی تفصیلات سی پی این ای کو دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ، اشتہاراتی ایجنسیوں کو ادائیگیوں کی تفصیلات سی پی این ای کو دینے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم دیا ہے کہ اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات کی مد میں گزشتہ سالوں کے دوران اشتہاراتی ایجنسیوں کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات سی پی این ای کو آئندہ سماعت سے قبل فراہم کی جائے ۔عدالت نے یہ حکم کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای ) کی جانب سے اخبارات کو اشتہارات کی عدم ادائیگیوں سے متعلق حکومت سندھ کے خلاف دائرکی گئی توہین عدالت کی درخواست کی جمعرات کو سماعت کرتے ہوئے دیا۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید یوسف علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔عدالت میںمحکمہ اطلاعات سندھ کا کوئی افسر پیش نہیں ہوا ۔سی پی این ای کی جانب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک اور دیگر مدیران و اراکین پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران اخباری مدیران اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم حکومت سندھ کے وکیل نے عدالت سے مزید مہلت دینے کی استدعاکی جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت تین مارچ 2020 تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت کے گزشتہ حکم پر اگلی سماعت سے قبل عمل کرتے ہوئے سی پی این ای کوگزشتہ سالوں کے دوران اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات کی مد میں اشتہاراتی ایجنسیوں کو کی گئی ادائیگیوں کی معلومات فورافراہم کی جائیں۔ مقدمے کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔سی پی این ای نے اپنی درخواست میں سال 2005سے 2018 کے دوران اراکین کے اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات کے بقایاجات کی ادائیگیاں کرانے کی اپیل کر رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں