پنجاب حکومت کے نواز شریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات
ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات اٹھا دئیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں۔سینئر ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں، خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے ۔خیال رہے حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔