سلیم شہزاد کے سیاسی کیریئر پر ایک نظر
شیئر کریں
ابو محمد
ایم کیوایم کے بانی رہنماسلیم شہزاد کی خودساختہ جلاوطنی اور سیاسی کیرئیر میں کیا نشیب وفراز آئے،اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:۔
﴿نام :سید سلیم الحق عرف سلیم شہزاد
﴿1988اور1990میں بھاری تعداد میں ووٹ لے کر اورنگی ٹاﺅن سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
﴿والدین کا تعلق غیر منقسم برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقے بہار سے ہے۔
﴿سلیم شہزادنے اے پی ایم ایس او کے قیام سے ہی اپنے سیاسی سفر شروع کردیا۔
﴿انہوں نے کچھ عرصے کراچی کے اسٹیج پر گانے کاشوق بھی پوراکیا۔
﴿ کراچی کے اردو سائنس کالج میں دوران تعلیم 1978 میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہیں 1984 میں اے پی ایم ایس او کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
﴿ اسی سال جب 1984 میں مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) قائم ہوئی تو سلیم شہزاد اس کے وائس چیئرمین بنے، بعد ازاں 1987 کے بلدیاتی الیکشن میں سلیم شہزاد کو مخصوص نشست پر کونسلر منتخب کیا گیا، وہ بلدیہ عظمی کراچی کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
﴿ایم کیوایم کے قیام کے بعدوہ کل وقتی سیاست مصروف ہوگئے۔
﴿انہوں نے بانی ایم کیوایم کے شب روز پر ایک مثبت کتاب بھی لکھی۔
﴿1991 میں عامرخان اورآفاق احمد کی ایم کیوایم سے علیحدگی اورایم کیوایم حقیقی کے قیام کے ساتھ سلیم شہزاد کےخلاف مقدمات کی خبریںمنظرعام پر آئیں۔
﴿ 1992 میں سلیم شہزاد کی منظرنامے سے روپوشی کی خبریں ملیں، اس کے کئی برس بعدوہ لندن میں نظرآئے، جہاں وہ ایم کیوایم کے اہم اجلاسوں میں شریک نظرآئے۔
﴿سلیم شہزاد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ لندن آفس میں بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
﴿2010 میں بانی ایم کیو ایم اور کچھ ساتھیوںسے اختلافات کے بعد سلیم شہزاد نےسیاست کو خیربادکہہ کر گوشہ نشینی اختیار کرلی اور دبئی منتقل ہوگئے۔
﴿28مارچ 2014 کو متحدہ سے متعلق ایک انکشاف پر سلیم شہزاد کی ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔
﴿اس کے بعد ان سے ذوالفقار مرزا نے بھی دبئی میں رابطہ کیا۔
﴿گزشتہ سال 22 اگست کے بعد انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاکردوبارہ ”انٹری“ ڈال دی۔
﴿وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
”ہماری صفوں میں کوئی جگہ نہیں“ پی ایس پی رہنما
سلیم شہزاد شمولیت سے پہلے ایم کیوایم کے دھڑوں کو ملانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں‘ ذرائع
سیاسی مبصرین کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم حقیقی میں انکی شمولیت کے امکانات کم ہیں جبکہ فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم پاکستان ان کے لیے دروازے کھولے تیاربیٹھی ہے جبکہ دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے اہم رہنما نے اپنے قریبی افراد سے کہا ہے کہ سلیم شہزاد کیلیے ہماری صفوں میں کوئی جگہ نہیں۔ مگر دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد اور ان کے ایک دوسرے کے آگے پیچھے آنے کی خبرمیں بھی کوئی سیاسی حکمت پوشیدہ ہے ۔سیاسی ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کہتے ہیںکہ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوں گے ،مطلب کسی دھڑے میں نہیں ۔اس سے لگتا یہ ہے کہ وہ شمولیت سے پہلے ایم کیوایم کے دھڑوں کو ملانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔