میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ رخ خان اور گوری خان کی مسجد الحرام  میں کی وائر تصویر جعلی قرار، مصنوعی ذہانت کا نتیجہ

شاہ رخ خان اور گوری خان کی مسجد الحرام میں کی وائر تصویر جعلی قرار، مصنوعی ذہانت کا نتیجہ

جرات ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان اور بڑے بیٹے آریان خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔اس وائرل تصویر میں شاہ رخ خان، گوری خان اور آریان خان کو مسجد الحرام میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ اداکار نے سالِ نو کے آغاز پر اپنی فیملی کے ساتھ مکہ مکرمہ کا دورہ کیا ہے۔مسجد الحرام میں اداکار کے ہمراہ ان کی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی اہلیہ کو دیکھ کر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین حیران ہو گئے اور ان کے ذہن میں یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا گوری خان نے اسلام قبول کر لیا ہے؟مگر عقابی نظر والے سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا کہ یہ تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں