میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

متعصب بھارتی میڈیا نے اپنے سلیکٹرز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔ انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالات کے جوابات دینے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ بابراعظم کو بطور کپتان بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بورڈ کے کرتا دھرتا کو شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالوں کا جواب دینا، عزم اور لگی لپٹی رکھے بغیر کرکٹ کے امور اور کپتان سے متعلق صاف بات کرنا سیکھنا چاہیے۔ ہندوستان میں 100سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 10 سابق کرکٹرز موجود ہیں لیکن ٹیم کو منتخب کرنے کا سب سے اہم اختیار اِن لوگوں کے پاس ہے جنہیں کوئی تجربہ نہیں، بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کا بین الااقوامی تجربہ کپتان اور کوچ سے کم ہے۔ بھارتی میڈیا نے مشورہ دیا کہ سلیکٹرز کی کرسی پر وینکٹیش پرساد یا چیتن شرما جیسے نام موجود ہیں تاہم وہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ سے بہت پیچھے ہیں، کیا یہ مینجمنٹ پلئینگ الیون کا انتخاب کرسکتی ہے؟بھارتی کرکٹ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرس سے وضاحت، بے تکلفی اور یقین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بہتر ٹیم منتخب کر سکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں