میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی مزید توسیع پرابھی نہیں سوچا، حکومت کے اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں ،وزیراعظم

آرمی چیف کی مزید توسیع پرابھی نہیں سوچا، حکومت کے اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں،نومبر کافی دور ہے، میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر 5 سال پورے کرے گی، ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کیا کوئی انکار کر سکتا ہے شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی،خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا،حکومت کیلئے آئندہ 3 مہینے کافی اہم ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لے آئے۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر کافی دور ہے، میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کیا کوئی انکار کر سکتا ہے شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کیلئے آئندہ 3 مہینے کافی اہم ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا، بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پربڑی ناکامی ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔لانہوںنے کہاکہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں