میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسری یونیورسٹی کے بعد اسپتال بھی انتظامی بحران کاشکار

اسری یونیورسٹی کے بعد اسپتال بھی انتظامی بحران کاشکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسری یونیورسٹی کے بعد ہسپتال بھی انتظامی بحران کا شکار، معطل وائس چانسلر کے رویے کے باعث آپریشن تھیٹر تالے لگ چکے ہیں، ترجمان اسری اسلامک فا?نڈیشن، آپریشن بند ہونے کے باعث مریضوں کا مشکلات کا سامنا ہے، مسلح افراد کو ہٹایا جائے، ترجمان، اسری اسلامک فا?نڈیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسریٰ یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر اور ادارے پر مسلح افراد کی مدد سے قابض ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی غلط پالیسیوں اور غیر متعلقہ اور اپنے پسندیدہ لوگوں کو نوازنے کے باعث روز بروز ادارہ شدید انتظامی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی جانب سے مقرر ایڈیشنل ڈائریکٹر ہاسپٹل ڈاکٹر آصف برنی کی جانب سے آپریشن تھیٹر میں اسٹاف کے حوالے سے بروز منگل راتوں رات اکھاڑ پچھاڑ اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز اور اسٹاف میں شدید بے چینی پھیل گئی، جس کے باعث اسریٰ اسپتال کے آپریشن تھیٹرز کے ڈاکٹرز اور اسٹاف نے آپریشن تھیٹرز کو تالا لگا کر کام بند کر دیا، جس کے باعث کئی آپریشن ملتوی کرنے پڑے، مریضوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری قانونی حیثیت کیساتھ ساتھ اخلاقی حیثیت بھی کھو چکے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ ادارے کے حق میں فوری طور پر قبضہ چھوڑ دیں تا کہ ادارہ اس بحران سے نکالا جا سکے معطل وائس چانسلر کی ضد اور انا کے باعث ادارہ مسلسل تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فیکلٹی، طلبہ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں