میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی کمپیوٹر آپریٹر ز کی کام چھوڑ احتجاج کی تیاریاں

جامعہ کراچی کمپیوٹر آپریٹر ز کی کام چھوڑ احتجاج کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) جامعہ کراچی میں اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر 108کمپیوٹر آپریٹر ز نے کام چھوڑ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں ،ڈی پی سی کی منظوری کے باجود بھی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے اپنانے پر زبان بندی توڑنے کافیصلہ کر لیا گیا ،آ ئندہ چند روز میں احتجاج ریکارڈ کروایا جا ئے گا قائم مقام وائس چانسلر کی جانب سے بھی تمام تر معاملے پر آنکھیں بند کرلی گئیں ۔ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں گزشتہ 25سالوں سے سروس کرنے والے ملازمین نے انسینٹیو اسکیم( incentive scheme) کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی کی مقررہ مدت پوری ہونے کے دس سال سے زائد گزرنے کے بعد بھی ترقی نہ ملنے کے سبب انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت چند روز میں ملازمین کی جانب سے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی ترقیوں سے متعلق متعدد مرتبہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے مثبت رپورٹ جاری کرنے کے بعد بھی انہیں اگلے گریڈ میں ترقیاں نہیں مل سکیں ہیں۔ اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ کی جانب سے 2019 میں ایک خط بھی جاری کیا گیا تھاجس پر عملدر آمد کرتے ہوئے سندھ کی تمام جامعات نے کمپیوٹر آپریٹر ز کو سینئر کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر ترقیاں دیدی ہیں، مگر جامعہ کراچی اس پر عمل کرنے سے مسلسل انکاری ہے ملازمین کا کہنا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو گئے ہیں جس کے تحت وہ آ ئندہ آ نے والے دنوں میں معاملے کو سنجیدہ نہ لیے جانے کے سبب کام چھوڑ احتجاج کو ضروری قرار دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں