میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،سروسز ایکٹس پر بعض ارکان کے تحفظات

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،سروسز ایکٹس پر بعض ارکان کے تحفظات

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سروسز ایکٹس پر بعض لیگی ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرم بحث مباحثہ ہوا، میاں جاوید لطیف، ڈاکٹر عبادا لرحمان سمیت دیگر ارکان نے پارٹی موقف سے اختلاف کیا۔خواجہ آصف نے کہاکہ پارٹی اراکین قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں۔ جس پر لیگی ارکان نے سوال کیا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا کیا ہوا۔ اس پر خواجہ آصف نے کہا شہباز شریف آپ کے سوالوں کا جواب خود آکر دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں