میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں