گیس بحران ،بجلی نرخوں میں اضافہ حکومت ، کے الیکٹرک سے جواب طلب
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے گیس بحران اور بجلی نرخوں میں اضافے کیخلاف وفاق۔ صوبائی حکومت ، کے الیکٹرک ودیگر سے جواب مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں گیس کے بحران کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے ملک بھر میں گیس ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں،درخواست میں کہاگیاہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ68 فیصد گیس نکلتی ہے ،پنجاب سے 4 فیصد اور بلوچستان سے 19 فیصد گیس نکلتی ہے ،خیبرپختونخوا سے 9 فیصد گیس نکلتی ہے ،عدالت نے وفاقی صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیااور سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی۔دریں اثنا بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ غیرقانونی اقدام ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کالعدم قراردیا جائے ، عدالت نے کے الیکٹرک،وفاقی حکومت اوردیگر سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 22 جنوری کوتحریری جواب جمع کرانیکاحکم دیتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل بھی طلب کرلئے ۔