میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپٹ اور پگڑی اچھالنے والوں‌کو سیاستدانوں‌کو الیکشن میں‌پچھاڑ دینگے،وزیراعظم

کرپٹ اور پگڑی اچھالنے والوں‌کو سیاستدانوں‌کو الیکشن میں‌پچھاڑ دینگے،وزیراعظم

منتظم
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

صادق آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جولائی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ٗنوازشریف وعدے نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں ٗ ہماری حکومت آئی تو ملک میں گیس، بجلی کچھ بھی نہیں تھی ٗہم گیس کا مسئلہ حل نہ کرتے تو بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیں کرسکتے تھے ٗجنوبی پنجاب میں جتنا کام (ن )لیگ نے کیا ساری جماعتوں نے مل کر بھی نہیں کیا ہوگا ٗجس نے مقابلہ کر نا ہے الیکشن میں آ جائے ۔ ہفتہ کو آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جولائی میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں کہا کہ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جو وعدے نہیں کام بھی کرکے دکھاتے ہیں۔گزشتہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی وسائل موجود تھے جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے کی حکومت میں جنوبی پنجاب نے ترقی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جتنا کام ن لیگ نے کیا ساری جماعتوں نے مل کر بھی نہیں کیا ہوگا۔سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن کی سیاست کررہا ہے تو کوئی پگڑی اچھالنے کی جبکہ ہماری حکومت میں معیشت نے ترقی کی۔انہوں نے بتایا کہ عوام جانتی ہے کہ ملک میں کون سی جماعت کام کرتی ہے اور جولائی کے الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو تنقید کرتے ہیں انہیں چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور کا ایک منصوبہ دکھادیں، ہم سیکڑوں منصوبے دکھاتے ہیںجس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں