میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امداد کی بندش کو ٹرمپ کی مہربانی تصور کیا جائے،خورشید شاہ

امداد کی بندش کو ٹرمپ کی مہربانی تصور کیا جائے،خورشید شاہ

منتظم
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور( بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر وہاںبات ہونی چاہیے ،جہاں ملکی اور ریاست کے معاملات ہوں وہاں سیاست نہیں کی جاتی بلکہ ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے،سانحہ ماڈل ٹائون پر سٹیئرنگ کمیٹی کے سات جنوری کو ہونے والے اجلاس میں صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے اوروہ فیصلہ کریں گے جو ملک و قوم کے حق میں بہتر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ قابل مذمت ہے ،جو حالات پیدا ہوئے ہیں ہمیں اس میں اتحاد کامظاہرہ کرناہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹرمپ کی مہربانی سمجھ لیں کہ اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں ، معیشت کے لئے کسی کا محتاج نہیں ہونا اور امداد کی پیچھے بھاگنے کی بجائے کشکول کو توڑنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں صرف وزیر خارجہ کا بیان کافی نہیں ، یہ صرف وزیر خارجہ کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے ، پہلے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں