میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواتین ملک کی وزیر اعظم بننا چاہے تو وہ بن سکتی ہیں ,بلاول بھٹو

خواتین ملک کی وزیر اعظم بننا چاہے تو وہ بن سکتی ہیں ,بلاول بھٹو

Author Two
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیاری :پاکستان کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خواتین کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے-

زرائع کے مطابق تنگ نظر سوچ رکھنے والے اس ملک اور ہمسایہ ملک میں بھی موجود ہیں۔

ملک میں ایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

خواتین ملک کی وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں.

تاریخ میں پہلی بار ایک جیالا میئر سامنے کھڑا ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے لیاری کے عوام کی خدمت کی، سندھ، لیاری اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کی فٹبالرز بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں گی اور دنیا میں خواتین کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

بہت خوش ہوں لیاری میں بین الاقوامی معیار کےگراؤنڈ موجود ہیں-

صوبے بھر کے نوجوان کھلاڑی فٹبال کھیلنے یہاں آئے –


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں