میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کے بوجھ تلے کرکٹ کھیل کے دبنے کا خطرہ، آئی سی سی کے سابق سربراہ کا اندیشہ

بھارت کے بوجھ تلے کرکٹ کھیل کے دبنے کا خطرہ، آئی سی سی کے سابق سربراہ کا اندیشہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیئر مین گریگ بارکلے نے نئے چیئرمین جے شاہ کو بطور آئی سی سی سربراہ بھارت کے بوجھ تلے دبنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئندہ آنے والے وقت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے شاہ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ جے شاہ کے پاس ایک شاندار موقع ہے کہ وہ بھارت کے بوجھ تلے آئے بغیر اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے بھارت کی مدد کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت ہمارے ساتھ ہے ، وہ اس کھیل میں ہر طرح سے ایک بہت بڑا شراکت دار ہے ۔ لیکن ایک ملک کے پاس اتنی طاقت اور اثر و رسوخ دیگر نتائج پر اثرات مرتب کرتا ہے ، جو کھیل کی عالمی نمو پر مفید ثابت نہیں ہوتی۔چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران 1 دسمبر کو منصب سے سبکدوش ہونے والے گریگ برکلے نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس وقت اتنی کرکٹ ہو رہی ہے کہ وہ بھول گئے ہیں کہ کون سی ٹیم کس کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔ انہیں مارکو جینسن کے سات وکٹیں لینے والی خبر سے معلوم ہوا کہ سری لنکا اس وقت جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں تین بڑی فرینچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز (یو ایس اے ، یو اے ای اور جنوبی افریقا میں) شروع ہوئیں اور مزید لیگز اس تنگ کلینڈر میں آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ممبران کے اپنے مفاد کو دیکھنے کو قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں