میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کو بچانے کیلئے سرگرم

سندھ بلڈنگ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کو بچانے کیلئے سرگرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کوبچانے کے لیے کود پڑا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالتوں میں بھی گمراہ کن رپورٹس جمع کرانا شروع کردیں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران و ملازمین کو بچایا جانے لگا ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے عدالتی احکامات پرہونیوالی انکوائری میں صرف 3 افسران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کی جانب سے15غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افرادکی نشاندہی کی گئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نیصرف 3افسران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیاتھا۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر لیاری کھڈا مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کی گئی ،اچھی شہرت کے حامل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سامت علی خان نے انکوائری کی انکوائری میں 15 افسران کی تعیناتی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں