میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس کی اسرائیلی فوج کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

حماس کی اسرائیلی فوج کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر مظالم کی تمام حدیں پار کر دیں۔ غزہ میں دوہ پناہ گزین اسکولوں پر بھی بمباری کی گئی جس میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے۔ دو روز میں 9سو فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا۔ درجنوں ٹینک۔ بکتر بندگاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دیے۔ صیہونی بلڈوزر نے مغربی کنارے سڑکیں اکھاڑ دیں۔ غزہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پھر بند کردی گئی۔ادھر مزاحمتی تنظیم حماس کی بھی صہیونی افواج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیاں تباہ کردیں۔ اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور ٹینکوں کو میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ لبنان سرحد پر حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں تین اسرائیلی فوجی زخمی۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے لئے لڑنے والا ایک اور برطانوی شہری مارا گیا۔ علاوہ ازیں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر احتجاجاً مستعفی امریکی محکمہ خارجہ کے سنیئر اہلکار نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی نوجوانوں سے بدفعلی کا انکشاف کیا ہے۔جوش پال نے انٹرویو میں دعوی کیا کہ معاملہ اسرائیلی حکام سے ساتھ اٹھایا لیکن ثبوتوں کے باوجود صیہونی فوج نے مسئلے پر کان نہ دھرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں