میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس سے تیل کی درآمد، عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

روس سے تیل کی درآمد، عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ہم نیوز نے ذرائع وزارت پیٹرولیم کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدے گا، روس سے 30 ڈالر فی بیرل تک تیل سستا ملے گا، درآمد شدہ تیل کی قیمت 182روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے، جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت روس کے ساتھ تیل اور گیس کی خریداری پربات چیت کررہی ہے، جس میں روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، 20 جنوری تک روس سے تیل خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی، تیل کے معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی صرف باتیں کر رہی تھی، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں اور پی ٹی آئی کی فائل میں کہیں منٹس نہیں، ہمیں روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ابھی کئی یورپی ممالک نے روس سے تیل خریدا ہے لیکن کسی پر کوئی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں