میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا،عمران اسماعیل ،مراد سعید

سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا،عمران اسماعیل ،مراد سعید

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمر کوٹ کے دورہ کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا اور میں خود وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی عوام بھرپور انداز میں عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہے ، 2023 میں سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی اور جس دن سندھ میں عمران خان کی حکومت آئے گی اس دن سندھ کی عوام پر کی گئی تمام زیادتیوں اور ظلم کا حساب شروع گا اور ظالموں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ سندھ کارڈ کھیلنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیاروٹی کپڑامکان کا نعرہ لگانے والے سندھ کو لوٹ کر کھاگئے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل سن رہے ہیں۔ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کاہے سندھ کے لوگ 2023میں تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے آج عمرکوٹ میں سندھ ثقافتی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب سیخطاب کرتیہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں پولیس کو ذاتی مظالم بنا رکھاہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ہمارے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے بلاول بھٹو پرچی چیرمین چیرمین ہے ایک بچہ کو پرچی لہرا کر پارٹی کا چیرمین بنادیا گیا یہ لوگ اپنے آپ کو جمہوریت کا چمپئن سمجھتے ہیں مگر سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کو بات تک نہیں کرنے دی جاتی ہے وفاقی وزیر مراد سعید کاکہنا تھاکہ وہ زرداری لیگ کا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں