میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں اردو سائنس کالج کے قریب پیش آیا،جہاں پولیس اہلکار فلائی اوور کے نیچے ناکے پر اسنیپ چیکنگ کررہے تھے اسی دوران اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ،جن کی شناخت ارسلان اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس نے نائن ایم ایم کے دس خول برآمد کئے ہیں، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں