میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو( نیب) نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے اور لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔31 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے چار نومبر کو سنایا گیا۔عدالت نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کی درخواست پر ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں