میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرفتاری کا خوف،ارسلان سلیم باجاری سیشن عدالت پہنچ گیا

گرفتاری کا خوف،ارسلان سلیم باجاری سیشن عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کیس میں نامزدگی اور گرفتاری کا خوف، ارسلان سلیم باجاری سیشن عدالت پہنچ گیا، 20 ہزار مچلکوں کے عوض عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی پولیس کا حتمی چالان میں سلیم باجاری کے بیٹے کو نامزد کرنے امکان، ذرائع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے علی پیلس کے مقام ون فائیو چوکی پر ون فائیو انچارج اور اہلکاروں پر گالیوں کی بوچھاڑ کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان باجاری سیشن عدالت میں پہنچ گیا، ایڈیشنل سیشن جج 8 کی عدالت نے ارسلان سلیم باجاری کی 20ہزار مچلکوں کے عوض 7نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی، ذرائع کے مطابق پولیس حتمی چالان میں ارسلان سلیم باجاری کو بطور ملزم نامزد کرنے جا رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کی جانب سے تحقیقاتی افسران سمیت اعلیٰ افسران پر شدید دباؤ ہے ، ممکنہ کیس میں نامزدگی کے خوف سے ارسلان سلیم باجاری نے عبوری ضمانت حاصل کرلی، دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی چالان میں ارسلان سلیم باجاری کا نام بطور ملزم شامل کردیا گیا تاہم اعلیٰ پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں