میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی میں اربوں کی بے قاعدگیاں،تحقیقات کادائرہ وسیع

محکمہ آبپاشی میں اربوں کی بے قاعدگیاں،تحقیقات کادائرہ وسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کے خلاف محکمہ آبپاشی نے تحقیقات شروع کردی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انکوائریزنے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو مراسلہ بھیج دیا۔ اینٹی کرپشن نے بیراج ڈویژن اور دیگر دفاتر میں بے قاعدگیوں کی شکایت پر محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو طلب کرلیا گیا ایگزیکٹو انجینئربیراج ڈویژن سکھر،ٹینڈرکلرک،اسٹورکیپرڈائریکٹرانکوائریزکے پاس گیارہ نومبرکو پہنچ جائیں محکمہ آبپاشی کو بھیجے گئے خط کے مطابق بحالی کے کام،سمپ وال کی تزئین وآرائش ،واٹر سپلائی کنکشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔بیراج کالونی کی ڈرینیج سسٹم کی بھی تفصیلات دی جارہی ہیں،مالی سال 2022 اور 2023چوبیس میں انجینئر،ٹینڈر کلرک اور اسٹور کیپر کون تھے سکھر کے انجینئرظفر احمد ابڑو،سرکاری ٹھیکیدار غلام مرتضیٰ گھمرو کو بھی بھیجا جائے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق مذکورہ کام جن انجینئر ز نے کرائے، انہیں ریکارڈ سمیت بھیج دیا جائے ،آبپاشی افسران ریکارڈ سمیت پیش ہوں گے تو تحقیقات آگے بڑھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں