میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں جاری 7 منصوبوں پر عدم اعتماد،وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ جاری

سندھ میں جاری 7 منصوبوں پر عدم اعتماد،وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ کی معائنہ ٹیم نے مختلف محکموں کے 7منصوبوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ رپورٹ متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ میں جاری منصوبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کی معائنہ ٹیم نے اکتالیس متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کے اپ گریڈیشن کے کام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کوٹری شہر اور صنعتی علاقہ کے درمیان اوور ہیڈ برج کی تعمیر بہتر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ دارالاطفال اور اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے کورنگی میں واقع مرکز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نوابشاہ،اناج کو ذخیرہ کے لئے اوپن پلیٹ فارم کی تعمیر بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا صوبائی ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹی کے ریجنل دفاتر قائم کرنے اور شکارپور میں فیضو جہان خان انڈس ہائی وے سردار فتح محمد خان جتوئی سے نیپری آباد تک روڈ کی مرمت کرنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں