میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے تو پھر رکاوٹ تو ہوگی، رانا ثنا اللہ

ریاست کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے تو پھر رکاوٹ تو ہوگی، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عمران خان عسکری قیادت کی تقری کومتنازع بناناچاہتاہے اس کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہ رہے اُسے پہلے کی طرح گودمیں لے کراقتدارپربٹھائے۔مگریہ ناکام ،نامُرادرگھٹیاایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو گا۔”صباح نیوز”سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کرپٹ ثابت ہوچکاہے اگروہ پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجائے تومیں اُن کے مطالبے پرغورکرسکتاہوں۔سابق وزیراعظم ایک جھوٹی ایف آئی آردرج کروانے میں کامیاب نہیں ہورہا۔اگروہ ریاست کے خلاف درج کروائے گاتو رکاوٹ توہوگی۔ اُن کاکہناتھاکہ ہرادارے اورعوام کواس کے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہوناچاہئے کیونکہ یہ ملک کے لئے تباہی کاباعث بن رہاہے۔ اُنہوں نے اعظم سواتی کانام لئے بغیر ان کی ویڈیوکو فیک قراردیااور کہاکہ جس کی عزت ونفس نہیں وہ انسان نہیں۔وہ فیک ویڈیوکوخودتسلیم کرکے اپنی عزت خراب کررہاہے صرف ایک ایجنسی پرالزام عائد کرنے کے لئے۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کرکے مزیدلاشیں گرائے گااورقانونی مارکھائے گا ۔اُسے اپنے کارکنوں سمیت عوام کی جام ومال سے کوئی دلچسپی نہیں۔عسکری قیادت کافیصلہ اتفاق رائے سے حکومت کاکام ہے، فتنہ فساداورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے والے کانہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں