میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائنسدانوں نے سافٹ ڈرنک کے مزید مضرِ صحت ثبوت پیش کر دیئے

سائنسدانوں نے سافٹ ڈرنک کے مزید مضرِ صحت ثبوت پیش کر دیئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

اگرچہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک کے استعمال اور طبی نقصانات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں نئے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شکر کی بہتات اور مسلسل استعمال سے بدن میں 45 مضر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ان مشروبات میں سوڈا والی سافٹ ڈرنک اور ڈبہ بند پھلوں کے رس بھی شامل ہیں جن سے طبی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکی اور چینی ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے بعد پیش کئے ہیں۔سائنسدانوں نے 8601 تحقیق مقالوں اور رپورٹ کا بغورجائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ مشروبات میں بالخصوص شکر کی وجہ سے 45 اقسام کی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی نقصاندہ ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں