میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پرحملے کیخلاف کراچی میں احتجاج

عمران خان پرحملے کیخلاف کراچی میں احتجاج

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کے خلاف اتوار کو فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کیرہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ ضرور کامیاب ہوگا۔ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اورسابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کوبرہنہ کیاجارہاہے۔جب عمران خان پرگولیاں لگیں تووہ کلمہ پڑھ رہے تھے۔عمران خان اپنے کارکنان کوپیغام دے رہے ہیں کہ ہمیں گھبرانا نہیں ہے۔شہبازشریف حکومت کی صورت میں ملک پرعذاب آیاہواہے۔کپتان کے سنگ ملک کی تقدیربدلنا ہے۔خدا کاشکرہے کہ قاتلانہ حملے میں عمران خان کی جان بچ گئی۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان نے ہمیں مذہب کی تعلیمات دی ہیں۔مخالفین کے جلسوں میں ناچ گانے چلتے ہیں۔کچھ عناصر ہمیں اداروں سے لڑواناچاہتے ہیں،خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی مضبوط فوج پریقین رکھتی ہے۔سیاسی مخالفین کومعلوم ہے عمران خان کو انتخاب میں شکست نہیں دے سکتے۔ہماری تربیت فوج کے ساتھ کھڑاہونے کی ہے۔ہربڑی تحریک کاآغازکراچی سے ہوتا ہے۔حقیقی آزادی تحریک کاآغازبھی کراچی سے ہواہے ۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات جان دینے کاتقاضہ بھی کریں توپیچھے نہیں ہٹنا ۔عمران خان کی قدرت نے جان بچالی۔عمران خان کواتحادی حکومت کے باوجود انصاف نہیں مل رہا۔عمران خان کوانصاف نہیں مل رہاتوعام آدمی کوکیسے ملے گا۔ایف آئی آرکاٹیں اورپھرکارروائی کریں۔ایک شخص جاں بحق دس ذخمی ہوگئے لیکن اس باوجود ایف آئی آرنہیں کٹ رہی۔آئی جی پنجاب کا رویہ افسوس ناک ہے جو ایک ایف آئی آرنہیں کٹوارہے۔پیچھے سے بہت کچھ ہورہاہے اس لیے مقدمہ درج نہیں کیاجارہا۔ایف آئی آرکٹے گی اورعمران خان کے قتل میں ملوث افراد کٹہرے میں ہوں گے۔سابق ایم این اے آفتاب جہانگیر نے کہا کہ ہمارے آباواجدادنے خاندانی غلامی میں مبتلا ملک کے لییقربانی نہیں دی تھی۔چندخاندان گزشتہ 75برس سے اقتدارمیں ہیں۔اگر اشرافیہ کے اختیارمیں ہوتا تو کرنسی پرقائدکی نہیں بھٹواورنوازشریف کی تصویریں ہوتیں۔جوآج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں کل ان کی اولادفخرکرے گی۔پی ٹی آئی رہنما فہیم خان نے کہا کہ جن پرعمران خان نے شک ظاہرکیاان کیخلاف ایف آئی آرکاٹناہوگی۔جنگ نہیں چاہتے لیکن ضرورت پڑی توجنگ ہوگی۔خون کے آخری قطرے تک عمران خان کاساتھ دیں گے۔مظاہرے سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں