میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں ہنگامہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں ہنگامہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ڈائس کا گھیرائو کرلیا،ارکان کی حکومت مخالف نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا جبکہ اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے وزیر اعظم کا ریلیف پیکج ختم ہو گیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن کے مطالبے پر معمول کے ایجنڈے کی کارروائی معطل کر دی گئی اور ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا آغاز ہوا۔اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کی اور قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں جس کے دوسرے روز ہی پٹرول مہنگا کر دیا گیا۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر مشتاق احمد کے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں قائد ایوان نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے قیمتوں میں اضافہ کرنا انتہائی ناخوشگوار فیصلہ ہوتا ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ چکی ہیں، پاکستان میں صرف 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 40 ڈالر سے 85 ڈالر برینٹ تک پہنچ گئی ہے اور دنیا میں سپلائی چین کا بحران ہے، حکومت جتنا بوجھ اٹھا سکتی ہے اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو قیمتوں کے اثرات سے بچایا جا سکے۔وسیم شہزاد کی تقریر کے دور ان اپوزیشن ارکان نے چینی چور، آٹاچور،دوا چور اور پٹرول چور کے نعرے لگائے،ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے گرد جمع ہو ئے اور شور شرابہ کرتیرہے۔چیئرمین کے منع کرنے کے باجود اپوزیشن نے نعرے بازی جاری رکھی اور ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ کے کورم کی نشاندہی کی۔سینیٹ کا کورام پرا کرنے کیلئے گھنٹیاں بجائی گئی،گنتی پر ایوان میں صرف سولہ ارکان موجود تھے، کورم پورا نہ ہونے پر چیئرمین نے اجلاس پیر کی شام ساڑھے چار بجے تک ملتوی کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں