ملزموں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے ڈیش بورڈ بنانے کی تیاری
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے تمام کیسز، محکموں، ملزموں کا رکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے ڈیش بورڈ بنانے فیصلہ کیا ہے، حکومت سندھ کے تمام محکموں کو ڈیش بورڈ تک رسائی فراہم کی جائے گی، شکایات پر تحقیقات کی منظوری چیئرمین اور ڈائریکٹر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اینٹی کرپشن محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سہیل احمد قریشی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں اینٹی کرپشن کی ا نکوائریز اور کیسز پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں اینٹی کرپشن کے حکام کی سہولت کے لئے ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،جس میں اینٹی کرپشن کے کیسز، ملزموں، جوابدار، انکوائریز کا رکارڈ شامل ہوگا، پہلے مرحلے میں ڈیش بورڈ تک حکو مت سندھ کے محکموں کو رسائی فراہم کی جائے گی اور محکموں کے اعلیٰ افسران یہ رکارڈ دیکھ سکیں گے، بعد میں ڈیش بورڈ تک عوام کو بھی رسائی دینے کا امکان ہے، اینٹی کرپشن کا ڈیش بورڈ اگلے ہفتے قائم ہوجائے گا۔ جبکہ سرکل آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کسی بھی شکایت پر کوئی تحقیقات شروع نہیں کرے گا، تمام شکایات اب چیئرمین اور ڈائریکٹر کے پاس پہنچائیں جائیں گی ، چیئرمین اور ڈائریکٹر تمام شکایات کا مکمل طور پر جائزہ لے کر تحقیقات کا حکم جاری کریں گے، اس کے علاوہ شکایت کے لئے قومی شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر اور ٹھوس نقاط ضروری ہوں گی۔