شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، آصف علی زرداری
شیئر کریں
لاہور(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غریب رل گئے خادم اعلیٰ کی نام نہادگڈ گورننس کاپول کھل گیاہے ،شریف اشرافیہ کی لوٹ مارکی مزیدمعلومات سامنے آئیں گی، شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اتوار کے روز اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، آج بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ملک غریب اور شریف خاندان اور ان کے چیلے امیر ہورہے ہیں،حکمران خود کمیشن کھانے میں لگے ہوئے ہیں، نواز حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ غریب رل گئے خادم اعلیٰ کی نام نہادگڈ گورننس کاپول کھل گیاہے، لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کودوائی اور جگہ نہیں ملتی شریف اشرافیہ کی لوٹ مارکی مزیدمعلومات سامنے آئیں گی، شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔