میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  لندن سے لاہور پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے، بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنا 6روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز پی آئی اے کی 758کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے طیارے کو پرانے ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیراعلی پنجاب کو پرانے ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون سخت سیکورٹی کے حصار میں لے جایاگیا اور تمام روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 6روز قبل لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے اور اپنے لندن میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی تھی، ملاقات میں نیب کیسز سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں