سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 خوارج ہلاک، دو زخمی
شیئر کریں
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا
صدر ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کادہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آصف زر داری ، شہبازشریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 خارجی دہشت گردہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف موثر اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی زبردست ستائش کی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت حکمتِ عملی پر فخر ہے۔محسن نقوی کاکہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں اور کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


